Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
1 - 108
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
دُرُود پاک لکھنے کی بَرَکَت
حضرتِ سیِّدُنا ابو العَبَّاس اُقْلِیْشِی علیہ رحمۃُ اللّٰہِ القوی کو کسی نے خواب میں دیکھا کہ گویا آپ رحمۃ اللّٰہ تعاٰلی علیہ بڑے نازواَنداز کے ساتھ جنت میں چَہْل قَدَمی فرمارہے ہیں۔ دیکھنے والے نے پوچھا :آپ رحمۃ اللّٰہ تعاٰلی علیہنے یہ مَقام کیسے پایا؟ جواب دِیا: اپنی کِتاب ’’اَلْاَرْبَعِیْن‘‘ میں کثرت سے دُرُود لکھنے کی وجہ سے ۔ 
(القول البدیع،الباب الخامس،الصلاۃ علیہ عند کتابۃ اسمہ….الخ،ص۴۶۷ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(1) جو خوش اِلحانی سے قراٰن نہ پڑھے وہ ہم سے نہیں
	 خَاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:لَیْسَ مِنَّا مَنْ لَّمْ یَتَغَنَّ بِالْقُرْاٰنیعنی جوخوش اِلحانی سے قراٰن نہ پڑھے   وہ ہم سے نہیں۔(بخاری،کتاب التوحید،بَاب قَوْلِ اللَّہِ تَعَالَی وَأَسِرُّوا قَوْلَکُمْ۔۔۔الخ،۴/۵۸۶،حدیث:۷۵۲۷)
 خوش آواز ی قراٰن کا زیور ہے
	مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یَتَغَنَّ یا تو غِنَاءٌسے بنا ہے بمعنی خوش اِلحانی اور